ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 72 فیصد اضافہ

Published On 01 April,2023 11:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 72 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، مارچ میں مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 37 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران مارچ میں مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 7 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران سگریٹ 70 فیصد، تازہ پھل 20 فیصد، ٹماٹر 13.1 فیصد اور چینی 12.5 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک ماہ میں مشروبات 11.7 فیصد، آلو 11.2 فیصد، گندم 8.2 فیصد، آٹا 7.8 فیصد، کوکنگ آئل 7 فیصد اورسبزیاں 6.2 فیصد مہنگی ہوئیں، دالوں، گھی، تازہ دودھ اور چاول کے دام میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں گھریلو سامان کے نرخ میں 10.5 فیصد، گاڑیاں 6.7 فیصد، بجلی 6.2 فیصد، سٹیشنری 5.3 فیصد اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، پیاز کی قیمت میں 25.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انڈے 12.4 فیصد اور زندہ مر غی 3.6 فیصد سستی ہوئی۔

Advertisement