اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جولائی سے فروری مہنگائی کی شرح 26.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر چکن، کوکنگ آئل، سگریٹس، پھلوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سبزیوں، دالوں، چینی، تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق چکن 19.90 فیصد، کوکنگ آئل 17.21 فیصد، سگریٹس 15.64 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ 6.35 فیصد، دال مسور 5.89 فیصد جبکہ آلو کی قیمت میں 4.15 فیصد اضافہ ہوا۔