اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 34.83 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران دال، چکن، آلو، گھی سمیت 29 اشیاء مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران آلو 4 روپے، زندہ مرغی کا فی کلو گوشت 27 روپے مہنگا ہوا۔
فی کلو گھی کی قیمت میں تقریباً 29 روپے اور دال ماش 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا 4 روپے سے زائد اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 104 روپے مزید مہنگا ہوا۔