مہنگائی کی شرح 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 01 February,2023 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق مہنگائی کی شرح 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوری میں افراط زر کی شرح 27.55 فیصد تک پہنچ گئی، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر افراط زر کی شرح 25.40 فیصد ہوگئی۔

ایک ماہ کے اندر شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، مرغی، گندم، آٹا، چاول، پیاز، دال مونگ، سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں جبکہ گھروں کے کرایوں سمیت تعمیراتی میٹریل بھی مہنگا ہوا۔

منہگائی کی شرح گزشتہ 47 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے، جنوری 2023ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 6 فیصد رہی، اس سے قبل مئی 1975ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔