پنجاب میں گندم کا سرکاری کوٹہ بڑھا کر 23 ہزار ٹن کر دیا گیا

Published On 07 January,2023 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں گندم کا سرکاری کوٹہ 21 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار ٹن کر دیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے لاہور میں آٹا کی قلت کو ختم کرنے کے لئے 4 ہزار 9سو میٹرک ٹن سے بڑھا 5 ہزار 4 سو میٹرک ٹن گندم کوٹہ کر دیا گیا، شہر میں دس کلو آٹے کا تھیلا 664 روپے کی بجائے 8 سو روپے تک فروخت ہونے لگا۔

شہر لاہور میں آٹے کے دس کلو تھیلے 3 لاکھ 41 ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 71 ہزار کر دیئے گئے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اٹا ٹرک پوائینٹس کی تعداد 101 سے بڑھا کر 130 کر دی گئی، دس کلو اٹے کے تھیلے کی فروخت پر شناختی کارڈ کاپی شرط لازمی قرار دے دی گئی، 20کلو آٹا کی ترسیل تاحال بند ہے۔

15 کلو آٹے کی تھیلے کی فروخت 13 سو 50 روپے کے بجائے 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، شہر کے متعدد سٹورز پر تاحال آٹا نایاب ہے، 17سو رجسٹرڈ سٹورز میں سے سینکڑوں پر آٹا کی سپلائی معطل ہے۔
 

Advertisement