اسلام آباد: (دنیا نیوز) دسمبر 2022ء میں تازہ پھلوں، گندم، پیاز، انڈوں سمیت خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ بجلی، پٹرول، دالوں اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء میں تازہ پھلوں کی قیمتوں میں 13.3 فیصد اضافہ ہوا، پیاز 9.9 فیصد، انڈے 9.7 فیصد، گندم 9.4 فیصد، خشک میوہ جات 8.8 فیصد مہنگے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: برائلر گوشت عوام کی پہنچ سے دور، سبزیوں کے دام بھی بے لگام
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں چاول 5.8 فیصد اور مرغی 5.4 فیصد مہنگی ہوئی، لوبیا 3.8 فیصد، آٹا 3.6 فیصد، چینی 3.1 فیصد اور تازہ دودھ 1.5 فیصد بھی مہنگا ہو گیا، کپڑے دھونے والا صابن، ڈیٹرجنٹ اور ماچس 5 فیصد مہنگی ہو گئی، ماہ دسمبر میں وولن تیار ملبوسات 3 فیصد، وولن کپڑا 2 فیصد اور سٹیشنری 1.9 فیصد مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بھی سال 2022 مشکل ترین
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 53.9 فیصد، تازہ سبزیاں 24.9 فیصد اور آلو 21.3 فیصد سستا ہوا، بیسن 3.2 فیصد، دال مسور 2.4 فیصد، دال چنا 2.1 فیصد، گھی 2 فیصد اور چنا 1.9 فیصد سستا ہوا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ میں بجلی کی قیمت میں 3.3 فیصد اور پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی۔