پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف صوبے بھر کے تمام حلقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز 7 جنوری کو پشاور سے ہو گا، احتجاجی ریلیاں 7 جنوری سے لے کر 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔