لاہور: (دنیا نیوز) چڑیا گھر کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی نے ٹکٹس کے نئے ریٹس جاری کر دئیے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی غریب عوام کی تفریح پر بھی اثر انداز ہونے لگی، لاہور میں چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی نے شہریوں کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئے ریٹس جاری کر دئیے۔
انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں خصوصی افراد، بزرگوں کا داخلہ فری ہو گا، بڑوں کی ٹکٹ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی جبکہ بچوں کی ٹکٹ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دی گئی، انتظامیہ کا موقف ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔