لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس کے بے جا چالانوں سے تنگ آکر شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔
بھٹہ چوک پر ٹریفک وارڈن نے شکیل نامی شہری کا چالان پر ایک اور چالان کر دیا، چالان پہ چالان کرنے پر شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔
غصے میں آکر اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگانے پر ٹریفک پولیس نے شہری کو حوالات میں بند کرا دیا۔