لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کی دوڑ میں برائلر مرغی سب سے آگے نکل گئی، مرغی کے فی کلو گوشت میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
ایک ساتھ 30 روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کا فی کلو گوشت 557 روپے سے بڑھ کر 587 روپے ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر کے دام بھی 20 روپے مزید بڑھا دیے گئے ہیں، زندہ برائلر ہول سیل ریٹ پر 363 روپے سے بڑھ کر 383 جبکہ پرچون کے نرخ 371 روپے سے بڑھا کر 391 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت 274 روپے فی درجن پر برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 100 روپے کی ہوگئی ہے، عام مارکیٹ میں فی انڈہ 22 سے 24 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔