اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد جبکہ چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں ملک بھر میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ
ادارہ شماریات کے مطابق گندم 103.52 فیصد، انڈے 100 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے، چاول 87 فیصد سے زائد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد تک مہنگا ہوا، ایک سال میں بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔