اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، بجٹ سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق جیمز کے 450 گرام جار کی قیمت میں 74 روپے، شہد کی 500 گرام قیمت میں 101 روپے جبکہ ایک کلو چکن سپریڈ کی قیمت میں 190 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایک کلو مایونیز 100 روپے تک مہنگا، کیچپ کی 800 گرام قیمت 79 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک اضافہ جبکہ ایک کلو اچار80 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔
مزید برآں جوشاندہ کی قیمت میں 3 روپے، اسپغول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ جبکہ سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگی کردی گئیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔