جنیوا :(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دھواں نیویارک اور امریکا کے دیگر شہروں تک پھیلنا موسمیاتی بحران کی علامت ہے۔
چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا تعلق موسمیاتی ماہرین اور سائنس دانوں کی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق وارننگ بھی ہے۔
نیویارک کی فضا پر میں دھوئیں کے بادل اور دنیا کے کئی حصوں میں خراب موسم آب و ہوا کے بحران کی علامت ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو نے نامیاتی ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سر براہ انتونیو گوتریش نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اپنے تصویری پیغام میں لکھا ہے کہ کینیڈا میں لگنے والی آگ کی وجہ سےہم نیو یارک میں عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔