سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال

Published On 25 May,2023 07:03 am

جدہ : ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب اور کینیڈا نے انسانی حقوق پر 2018 کے تلخ تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 18 اکتوبر 2022 کو بینکاک میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن فورم میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب پر عائد کی جانے والی تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے شہریوں کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان کے مسلئے کے حل کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں کینیڈا نے جین فلپ لینٹاؤ کو سعودی عرب میں نیا سفیر بھی نامزد کر دیا ہے جو کینیڈین محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی تجارت کے دیرینہ رکن ہیں جبکہ سعودی عرب نے ابھی تک اپنے سفیر کا اعلان نہیں کیا۔

Advertisement