نیویارک : (ویب ڈیسک ) لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس میں زنانہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 41 قیدی خواتین ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ دارالخلافہ تیگوسیگلپا سے 12 میل کے فاصلے پر موجود خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ۔
حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900 خواتین قید تھیں ، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوچکے ہیں ، 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012 گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔