روس کا بحیرہ اسود کے راستے اناج کے معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ غیر معقول ہے: انٹونی بلنکن

Published On 19 July,2023 10:42 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کا بحیرہ اسود کے راستے سے اناج کے معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ غیر معقول ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کا اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ درست نہیں، انہوں نے ماسکو سے جلد معاہدے کی بحالی پر زور دیا۔

دوسری طرف امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کی بندرگاہوں کی مؤثر ناکہ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے سے نقصان پہنچے گا، اس اقدام کے نتائج کی مکمل ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔