بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین میں قومی اسمبلی کی 350، سینٹ کی 208 نشستوں کے لئے انتخابات آج ہوں گے، پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 8 بجے تک جاری رہے گی۔
انتخابی پولز کے مطابق کسی بھی جماعت کا اکثریت حاصل کرنے کا امکان نہیں، پولنگ سٹیشن کے اندر آنے والے افراد وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ پول کرسکیں گے، 37 ملین لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پارتیدو پاپولر اور سوشلسٹ جماعت (پسوئے) کے درمیان پہلی، بوکس اور سومار کے مابین تیسری پوزیشن کے لئے ٹاکرا ہوگا، بلدیاتی الیکشن میں ہار کے بعد حکومتی پارٹی سوشلسٹ کے وزیراعظم نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
انتخابات کے انعقاد پر 220.87 ملین یورو لاگت آئے گی، 2.47 ملین لوگوں نے بذریعہ ڈاک ووٹ کاسٹ کیا ہے۔