بیت المقدس : ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو نوعمر فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد فواد عطا البید کے نام سے کی گئی اور اسکی عمر 17 سال تھی۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ محمد فواد کو رام اللہ کے پڑوسی گاؤں ام صفا میں بدامنی کے دوران سر پر گولی ماری گئی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق رام اللہ کے شمال میں واقع جلازون پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو زخمی حالت میں ستشری عرب ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فورسز نے مقامی باشندوں کے ساتھ تصادم کے دوران براہ راست گولہ بارود، آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ بھی فائر کیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی ) کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ نقاب پوش مشتبہ افراد کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا جس کے جواب میں نیم فوجی سرحدی پولیس یونٹ کے ایک رکن نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کی نابلس گورنری میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔
Watch: Israeli forces opened fire at a #Palestinian vehicle, killing one Palestinian youth identified as Hani Makhalfa, 18, and injuring another before detaining him in the town of Sebastia, near #Nablus. pic.twitter.com/lAT2kjVleO
— Wafa News Agency - English (@WAFANewsEnglish) July 21, 2023
اسرائیلی فوج نے دوسرے واقعے کے بارے میں دعویٰ کیا کہ دو نوجوانوں نے کار کی ٹکر مارنے کی کوشش کی جس پر فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو ہلاک کر دیا جبکہ اسکے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
وفا نیوز ایجنسی کے مطابق دوسرے واقعے میں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ فوزی مخلفہ کے نام سے ہوئی ہے۔
#BREAKING: Israeli forces opened fire at a #Palestinian vehicle, killing one Palestinian youth identified as Hani Makhalfa, 18, and injuring another before detaining him in the town of Sebastia, near #Nablus. pic.twitter.com/kQPONBKI32
— Wafa News Agency - English (@WAFANewsEnglish) July 21, 2023
یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔