کویت سٹی: (ویب ڈیسک) 2015ء میں امام بارگاہ میں خود کش بم دھماکے میں ملوث ہونے والے مجرم سمیت پانچ افراد کو کویت میں پھانسی دیدی گئی۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس نے پانچ افراد کے خلاف کویت کی سینٹرل جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی، جن میں سے بیشتر پر قتل کا الزام ہے۔
پھانسی پانے والوں میں عبدالرحمن صباح سعود بھی شامل ہے ، جو 2015 میں جمعے کی نماز کے دوران دارالحکومت کی شیعہ مسجد پر ہونے والے بم دھماکے کا مرکزی مجرم ہے، یہ کویت کی تاریخ کا سب سے خونریز حملہ تھا۔
قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے دیگر افراد میں ایک کویتی، ایک مصری اور کویت کی بے وطن بیدون اقلیت کا رکن شامل تھا جبکہ ایک سری لنکن کو منشیات کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔