فلپائن : مسافر کشتی اُلٹنے سے 26 افراد ہلاک

Published On 28 July,2023 08:43 am

منیلا : (ویب ڈیسک ) فلپائن میں مسافر کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات کو دارالحکومت منیلا کے نزدیک ساحلی علاقے میں مسافروں سے بھری کشتی طوفان کے باعث شدید طغیانی اور تیز رفتار ہواؤں کی زد میں آگئی ، کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدید ہواؤں کی وجہ سے زیادہ تر مسافر کشتی کی ایک جانب چلے گئے جس کے باعث کشتی کی ایک سائیڈ پر وزن بڑھ گیا اور وہ جھک گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کشتی الٹ گئی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ اور پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کشتی پر کتنے لوگ سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری گزشتہ روز فلپائن کے شمالی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔