نئی دہلی : (دنیانیوز) مودی کے ہندوستان میں دل دہلا دینے والے مظالم پر انسانیت بھی شرما گئی ، 4 مئی کو منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں نے زندہ جلا ڈالا، امریکی محکمہ خارجہ نے واقعات کو سفاکانہ اورخوفناک قرار دے دیا۔
ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت بااثرانتہا پسندوں کے خلاف کارروائی سےگریزاں ہے ، امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔
منی پورمیں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے زندہ جلائے جانے سے قبل ان کے خاندانوں کے قتل عام کے بعد دونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں :منی پورمیں خواتین پرتشدد اورنسلی فسادات پرامریکا کا اظہار تشویش
انتہا پسند ہندو جتھے نے متاثرہ خواتین کو سرعام برہنہ پریڈ بھی کروائی جس کے دوران انتہا پسند ہندو مرد خواتین کو مارتے، پیٹتے رہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکارزیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کاحصہ تھے ، واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا۔
19 جولائی کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام برپا ہوا اور عالمی میڈیا نے مودی سرکار کو شدید لعن طعن اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔