نائیجر: (دنیانیوز) افریقی ملک نائیجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان ٹچیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا۔
صدارتی گارڈ کے سربراہ جنرل عبدالرحمان ٹچیانی سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ کہتے ہوئے نمودار ہوئے کہ وہ قومی کونسل برائے تحفظ وطن کے صدر ہیں۔
گزشتہ دنوں افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے منتخب صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
اس حوالے سے جنرل عبدالرحمن آرمی چیف جنرل عبدو صدیقو عیسیٰ نے باغیوں کے نئے سربراہ کی تائید کردی، آرمی چیف جنرل عبدو صدیقو عیسٰی نے کہا کہ مسلح افواج کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا ، منتخب صدر بازوم اب بھی فوج کی حراست میں ہیں۔
خیال رہے کہ نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد سے تمام سرحدیں بند اور ملک میں کرفیو نافذ ہے، اس کے علاوہ تمام ادارے بند ہیں۔
معزول صدر بازوم 2021 میں نائیجر کے پہلے جمہوری سربراہ منتخب ہوئے تھے ، نائیجر نے 1960 میں فرانسیسی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی۔