ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے تار گر گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں، درجنوں پروازیں تاخیر اور منسوخ کر دی گئیں، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہو گئے، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے، 50 سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو اور گردونواح کے علاقے گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں تھے۔