میکسیکو: گھر کے فریزر سے 13 افراد کی لاشیں برآمد

Published On 15 August,2023 08:44 pm

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک)میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں پولیس نے ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد کرلیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا، عمارت میں تین مغوی بھی تھے، مغویوں کو بھی فریزر میں لاشوں کے ہمراہ چھپایا گیا تھا۔ تینوں مغویوں کو نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا گیا تھا۔

تلاشی لینے پر فریزر سے 13 لاشوں کی باقیات بھی ملیں، جنھیں فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس عمارت میں مزید لاشیں بھی چھپائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ یہ ڈرگ ڈیلرز کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے، لاشوں کی شناخت کے بعد ہی معمہ حل ہوسکے گا، مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر 5 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا،