روس: گیس سٹیشن میں دھماکے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے

Published On 15 August,2023 04:51 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں گیس سٹیشن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ روس کے جنوبی علاقے داغستان میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کی وجہ سے گیس سٹیشن پر دھماکا ہوا، دھماکے کی وجہ سے گیس سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے سٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ میں شدت کی وجہ سے 25 شہری بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے، متعدد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔