ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے شمال مغربی علاقے آمہارا کے ایک گاؤں کے اندر دھماکا ہوا، جس میں 26 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 افراد زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایتھوپیا میں حکومتی فورسز اور مقامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے سے آمہارا میں 4 اگست سے 6 ماہ کیلئے ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے، ایتھوپین انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے حالات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔