نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں کم از کم 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ شملہ شہر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سےکئی گاڑیاں ملبے اور درختوں کے نیچے دب گئیں جبکہ مکانات بھی تباہ ہو گئے جبکہ ریاست اترا کھنڈ میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ہماچل پردیش کے ضلع سولان کے گاؤں جدون میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے،ڈپٹی کمشنر سولان کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث 2 مکانات بھی بہہ گئے جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا۔