نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی مغربی ریاست ہوائی کے جنگلات میں دو ہفتے قبل لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے گورنر جاش گرین نے کہا کہ آگ نے ماؤوی کے تاریخی قصبے لاہائینا کا بیشتر حصہ جلا کر خاکستر کر دیا ہے، یہ امریکا میں ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے میں لگنے والی مہلک ترین آگ تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے کئی دن تک روزانہ 10 سے 20 لاشیں مل سکتی ہیں، دو مقامات پر لگی آگ پر اب تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
امدادی عملہ ایک میل فی منٹ پھیلنے والی آگ سے خاکستر ہوجانے والی عمارتوں میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔