جنوبی کوریا کے صدر کا جاپان کیساتھ سکیورٹی تعاون کی مضبوطی کے عزم کا اظہار

Published On 15 August,2023 04:01 pm

سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان کیساتھ سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کی حکمرانی سے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یون نے کہا کہ جنوبی کوریا اور جاپان اہم شراکت دار ہیں جو مشترکہ مفادات کی پیروی کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کیساتھ جاری کشیدگی کے باعث یون نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کو بہتر کیا جبکہ سابق نوآبادیاتی طاقت جاپان کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

تینوں ممالک کا رواں جمعہ کو امریکا میں سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں فوجی تعاون کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔