بینکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھاکس شناوترا کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 8 سال قید کی سزا سنائی، سپریم کورٹ کے سزا سنانے کے بعد تھاکسن کو بینکاک کی جیل منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیل منتقلی کی بعد اب معافی کی درخواست دینے کیلئے اہل ہوں گے اور ان کی عمر کی وجہ سے ان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جا سکتا ہے۔
سابق تھائی وزیراعظم نے 2008 میں جلاوطنی اختیارکی تھی، وطن واپسی پر ان کی دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت پارٹی کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔