یونان: جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، 18 افراد جھلس کر ہلاک

Published On 23 August,2023 07:05 am

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ پر مقامی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو راکھ میں بدل دیا ہے۔

یونان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں جھلس کر لقمہ اجل بننے والے 18 افراد کی لا شیں برآمد کر لی گئیں، مرنے والے افراد مہاجرین تھے جو حال ہی میں ترکیہ سے یونان میں داخل ہوئے تھے۔