سینٹیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلے جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف شہر سیلاب آنے کے بعد زیر آب آ گئے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
حالیہ بارشوں سے ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے اور سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، زیر آب آنے کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا، چلی کے صدر نے صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ آف ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
چلی کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید تباہ کن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔