نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ریلوے کا زیر تعمیر پل گرنے سے 22مزدور ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی ریاست میں پیش آیا جہاں میزورم کے مقام پر بنایا جانے والا ریلوے کا پل نیچے آگرا، حادثے میں اب تک 22 مزدور ہلاک ہوگئے۔
حکام کو پل کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کے لیے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ پل کی تعمیر کی سائٹ پر 35 سے 40 مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کےلیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔