امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں جاری، شمالی کوریا کا بھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Published On 31 August,2023 04:41 am

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے 2 شارٹ رینج کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا جو ٹیکٹیکل نیو کلئیر سٹرائیک ڈرل کا حصہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے جاپانی پانیوں کی طرف 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، میزائل فائر کرنے کا مقصد شمالی کوریا کے دشمنوں کو واضح پیغام دینا تھا۔

یاد رہے کہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں، امریکا کے بمبار طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔