سینٹیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے جنوب میں واقع ایک علاقے میں ریلوے کراسنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، ٹرین پھاٹک سے گزرتی ہوئی بس سے ٹکرائی، بس میں کل 14 افراد سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 7 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔