روم: (ویب ڈیسک) اٹلی میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن کے علاقے میں رات گئے پیش آیا، مزدور ریل کی پٹریوں پر کام کر رہے تھے کہ 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے ولی ٹرین نے انہیں کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں، میئر نے قیمتی جانوں کا ضیاع بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔