تصویری جھلکیاں : دنیا بھر سے سپر بلیو مون کا نایاب نظارہ

Published On 31 August,2023 08:54 am

لاہور: (دنیانیوز) 2023ء کا سب سے روشن اور بڑا چاند ’سُپر بلیو مون‘ کا نایاب نظارہ پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں دیکھا گیا۔

رواں مہینے کا دوسرا سپر بلیو مون معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آیا اور یہ نظارہ اب دوبارہ دیکھنے کیلئے سال 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

اس دلفریب سپر بلیو مون کی کچھ دلکش تصویری جھلکیاں درج ذیل ہیں ۔

یونان میں  چاند کا خوبصوت منظر ، جہاں ایتھنز کے قریب پوزیڈن کے قدیم مندر میں بے شمار لوگ اسے دیکھنے کیلئے جمع ہوئے ۔

ترکی میں ایک شاندار نظارہ جہاں چاند کو استنبول کے گالاٹا ٹاور کے اوپر "لٹکا" دیکھا گیا تھا۔

اہرام مصر کے اوپرسے ایک ہوائی جہاز کو چاند کی طرف سے اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

متحدہ عرب امارات سے  ایک خوبصورت منظر 

روس کے دارالحکومت ماسکو کے آسمان میں زمین کا واحد قدرتی سیٹلائٹ سرخ رنگ کا تھا۔

لیڈز، شمالی انگلینڈ کے اوپر، چاند "پیلا" دکھائی دیا۔

ایسا لگتا تھا کہ چاند اسرائیل کے شہر روش ہاین کے قریب ایک قدیم قلعے پر کھڑا ہے۔

 امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹریفک رواں دواں ،  سپر بلیو مون کی دلفریب تصویرلی گئی ہے ۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے، اگست کے آغاز میں بھی سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔