دوبارہ صدر بنا تو مخالفین کے ساتھ وہی سلوک کروں گا جو میرے ساتھ ہو رہا ہے: ٹرمپ

Published On 31 August,2023 07:25 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ صدر بنا تو مخالفین سے ایسا ہی سلوک کروں گا جو میرے ساتھ ہو رہا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے جو بائیڈن کا ہاتھ ہے اور یہ تمام جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ عورت جس سے میں کبھی نہیں ملا اس نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا، اس کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں۔

ڈیمو کریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔