نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست منی پور میں فسادات جاری ہیں جس کی زد میں آ کر مزید 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منی پور میں فسادات کے دوران مرنے والوں میں کوکی شاعر منگبوئی بھی شامل ہیں، شرپسندوں نے امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگا دی ہے، مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔