میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں روایتی فیسٹیول لا ٹوماٹینا کے دوران ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کا لا ٹوماٹینا فیسٹیول ویلنسیئن قصبے بنول میں ہوا، جس میں تقریباً 15,000 افراد نے 120 ٹن ٹماٹر ایک دوسرے پر پھینک کر خوب انجوائے کیا، لال ٹماٹروں کی بہتات سے سڑکیں سرخ ہو گئیں۔
فیسٹیول کی داخلہ فیس 15 یورو رکھی گئی تھی، تمام ٹماٹر 6 ٹرکوں کے ذریعے ٹاؤن سینٹر لائے گئے، ٹماٹروں کی یہ لڑائی سپین کے قصبے بنول میں 1945ء سے تواتر کے ساتھ لڑی جاتی ہے جس میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے سیاح سپین کا رخ کرتے ہیں۔