سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی مسافروں کا شدید احتجاج

Published On 02 September,2023 07:56 pm

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر پاکستانی مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای آر 802 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ای آر 802 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جدہ سے روانہ ہونا تھا، پاکستانی وقت کے مطابق پرواز نے رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنا تھا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز روانہ نہ ہونے پر جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے بزرگ، خواتین، بچوں اور مریضوں کا برا حال ہوا گیا، مسافروں نے وزارت ہوا بازی اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی پرواز کے عملے کے مطابق جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر پرواز تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔