اسرائیلی فورسز کی فلسطینی شہر تلکرم میں فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا

Published On 06 September,2023 05:52 am

تلکرم: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فلسطینی عید سمیح خالد ابو حرب شہید ہو گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والے 21 سالہ فلسطینی نوجوان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، نماز جنازہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی جس کے بعد میت کو کیمپ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔