نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت نے اپنے ریاستی آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا سیشن 18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا نام ری پبلک آف بھارت رکھا جائے گا۔
حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کرکے بھارت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نو آبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔
اس ضمن میں صدر نے جی 20 وفد کیلئے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔