پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ العمل کردی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد سکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، 513 سکولوں میں ممکنہ طورپر قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایہ پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں سکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیا تھا۔