پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ نائیجر میں باغی رہنماؤں کی دھمکی کے باوجود فرانس کے سفیر وہیں رہیں گے۔
سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے نائیجر کے صدر محمد بازوم کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدر کے مستعفی نہ ہونے کا فیصلے جرات مندانہ ہے۔
واضح رہے کہ ملکی معاملات میں مداخلت پر نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
جنتا کی جانب سے مقرر کردہ وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ردعمل تھا جو نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔