ہنگری : پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ

Published On 09 September,2023 10:28 am

بدھاپسٹ : (ویب ڈیسک ) ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 2 ارکان کو جائے حادثہ کے قریب موجود ایک کشتی کے ذریعے پانی سے نکال لیا گیا۔

بعدازاں دونوں پائلٹوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر لفٹ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔