مراکش: زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2862 ہو گئی، ریسکیو آپریشن جاری

Published On 12 September,2023 06:37 am

رباط: (دنیا نیوز) مراکش میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2862 ہو گئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

مراکش میں قیامت خیز زلزلے کو 3 روز بیت گئے، مگر ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، زلزلے کے باعث جاں بحق شہریوں کی تعداد 28 سو سے تجاوز کر گئی۔

زخمی افراد کی تعداد 2562 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے بچوں کی حالت زیادہ تشویشناک بتائی جاتی ہے، ملبے تلے لوگوں کو نکالنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔