امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر آتش فشاں پھٹ پڑا

Published On 12 September,2023 06:08 pm

ہوائی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر آتش فشاں پھٹنے سے لاوا نکل کر باہر آگیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی کے بگ آئی لینڈ پر آتش فشاں سے لاوا نکل کر آس پاس کے گڑھوں میں گررہا ہے، امریکی جیولوجیکل سروے نے لاوے کے بہاؤ کی تصاویر اور ویڈیو جاری کر دیں۔