بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک کی بس کو ٹکر، 11 افراد ہلاک

Published On 13 September,2023 10:22 am

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا ، بس فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد رُکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے آنیوالا ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونیوالوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔