بہاولنگر: موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق

Published On 12 September,2023 09:25 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ بہاولنگر میں چک 302 ایچ آر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔